ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاست میں طلبا سمیت 339افغانی شہری ہیں لیکن  اترکنڑا ضلع میں کوئی نہیں

ریاست میں طلبا سمیت 339افغانی شہری ہیں لیکن  اترکنڑا ضلع میں کوئی نہیں

Sat, 21 Aug 2021 18:49:55    S.O. News Service

کاروار:22؍اگست (ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹک میں طلبا سمیت کل 339افغانستان کے شہری قیام پذیر ہیں لیکن اترکنڑا ضلع میں کوئی افغانی شہری نہیں ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں تعلیم اور دیگر وجوہات کو لےکر افغانستان سے آئے ہوئے شہری بسے ہیں۔ ان میں سے کئی ایک افغانی ریاست کے مختلف شہروں میں رہتےہیں۔ لیکن تعلیمی یا کسی اور وجہ سے اترکنڑا ضلع میں کوئی افغانی شہری نہیں ہیں۔ اسی طرح ریاست کے 6-7لوگ افغانستان میں پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے سرسی کا بھی ایک شخص ہونے كى خبر ہے مگر اس تعلق سے مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریاست میں کل 339افغانی شہری ہیں۔ ان میں سے 192طلبا کی ویزا مدت ختم ہوئی ہے۔


Share: